14 جون، 2016، 1:34 PM

پیرس میں پولیس افسر کو قتل کر نے والے حملہ آور ہلاک

پیرس میں پولیس افسر کو قتل کر نے والے حملہ آور ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں پولیس افسر کو قتل کر نے والے حملہ آور کو پولیس نے ہلاک کر دیاہے اور پولیس افسر کی بیوی اور بیٹے کو بازیاب کرا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں پولیس افسر کو قتل کر نے والے حملہ آور کو پولیس نے ہلاک کر دیاہے اور پولیس افسر کی بیوی اور بیٹے کو بازیاب کرا لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں حملہ آور نے پولیس افسر کو قتل کر دیا اور اس کی بیوی اور بیٹے کو یرغمال بنا لیا ،پولیس نے حملہ آور سے مذاکرات کرنے کی بھی کوشش کی لیکن آخر کار پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیاجبکہ پولیس افسر کی بیوی اور بیٹے کو بازیاب کر والیا ہے۔فرانسیسی حکام نے پولیس افسر کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1864736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha