12 جون، 2016، 4:53 PM

برطانیہ اور روس کے فٹبال شائقین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی

 برطانیہ اور روس کے فٹبال شائقین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی

فرانس کے شہر مارسے میں یورو فٹبال کپ 2016 کے دوسرے روز انگلینڈ اور روس کے فٹبال شائقین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ شہر میں پولیس اور فٹبال شائقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شہر مارسے میں یورو فٹبال کپ 2016 کے دوسرے روز انگلینڈ اور روس کے فٹبال شائقین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ شہر میں پولیس اور فٹبال شائقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ برطانوی فٹبال شائقین اور مقامی افراد کے درمیان ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی جھڑپیں رپورٹ ہوئیں تھیں تاہم برطانیہ اور روس کے درمیان فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔ میچ ختم ہونے سے 5 منٹ قبل تک گراؤنڈ کا ماحول خوشگوار تھا تاہم میچ برابر ہونے کے بعد روسی شائقین کی جانب سے پٹاخے پھاڑے گئے اور پھلجڑیاں جلائی گئیں جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کے شائقین پر حملہ کردیا۔ ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے دونوں شائقین کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لئے رکاوٹیں لگائی گئی تھیں لیکن وہ بھی کسی کام نہ آئیں اور روسی شائقین انہیں پھلانگ کر انگلینڈ کے شائقین تک پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق فٹبال تمشائیوں اور شائقین کے درمیان جھڑپ کے بعد انتظامیہ بالکل بے بس دکھائی دی۔

News ID 1864700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha