24 فروری، 2018، 5:44 PM

اسپین میں پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک

اسپین میں پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک

اسپین میں فٹبال میچ کے دوران مداح آپس میں لڑ پڑے، پولیس کی مداخلت پر مشتعل شائقین کے پتھراؤ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں فٹبال میچ کے دوران مداح آپس میں لڑ پڑے، پولیس کی مداخلت پر مشتعل شائقین کے پتھراؤ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسپین میں ایتھلیٹک بلباؤ اور اسپارٹک موسکو کے درمیان سنسنی خیز میچ کے دوران مداح آپس میں لڑ پڑے، پولیس کی مداخلت پر مشتعل شائقین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

یورپین لیگ فٹبال میچ کے اہم میچ  میں اسپارٹک موسکو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایتھلیٹک بلباؤ کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے حامیوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی تصادم کا رخ کر گئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا جس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر اسٹیڈیم کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا۔

اسٹیڈیم سے باہر آتے ہی شائقین دوبارہ ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے اور آزادانہ ڈنڈے اور لاٹھی کا استعمال کیا گیا جس سے اسٹیڈیم سے منسلک شاہراہ میدان جنگ بن گئی، شائقین کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی جس پر شائقین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مرنے والے پولیس اہلکار کی عمر 50 سال ہے جو سر پر بھاری پتھر لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔

News ID 1878960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha