مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزير خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی عراق اور اس کے ہمسایہ ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے لہذا عراق سکیورٹی معاملات میں روس، شام اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا۔
عراقی وزیر خارجہ نے رضاکار فورس حشد الشعبی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رضاکار فورس عراق کی قومی یکجہتی کا مظہر ہے جو عراقی فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
ابراہیم جعفری نے کہا کہ دہشت گردی عراق کے ہمسایہ ممالک ترکی، اردن سعودی عرب اور ایران کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ ہے۔
آپ کا تبصرہ