6 جون، 2016، 11:28 AM

شامی فوج کی الرقہ کے مغرب میں پشقدمی

شامی فوج کی الرقہ کے مغرب میں پشقدمی

اطلاعات کے مطابق شامی فورسز روسی جنگی طیاروں کی مدد سے الرقعہ شہر کے مغرب اور مشرق میں وہابی دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے آگے برھ رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز روسی جنگی طیاروں کی مدد سے الرقعہ شہر کے مغرب اور مشرق میں وہابی دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے آگے برھ رہی ہیں۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ ایک طرف شمال سے سنی کرد فورسز آگے بڑھ رہی ہیں، جب کہ دوسری جانب شامی فورسز نے بھی روسی فضائی مدد کے ذریعے داعش دہشت گردوں پر اپنے دباؤ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق اس علاقے میں اب بہت تھوڑا حصہ  دہشت گردوں کے قبضے میں رہ گيا ہے اور وہ زیادہ تر علاقے سے پسپا ہو چکے ہیں یا پسپا ہوتے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی پسپائی پر ترکی ، سعودی عرب اور قطر کو شدید خفت اور شرمندگی کا سامنا ہے کیونکل یہ وہ ممالک ہیں جو اس سے قبل بڑے شد و مد کے ساتھ دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے تھے لیکن اب ترکی بھی اپنے پروردہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور بظاہر یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ ترکی داعش کے ساتھ نہیں ہے۔

News ID 1864533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha