29 مئی، 2016، 9:04 PM

سعودی عرب نے صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کردیا

سعودی عرب نے صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج اور زیارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نےصد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کرتے ہوئے سکیورٹی کی ضمانت نہ دیکر ایرانی حجاج کے لئے اس سال حج کا راستہ روک دیا ہے بیان میں کہا گيا ہے کہ سعودی عرب حج کی عبادت کو اپنی معاندانہ سیاست کے ساتھ منسلک کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج اور زیارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نےصد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کرتے ہوئے سکیورٹی کی ضمانت نہ دیکر ایرانی حجاج کے لئے اس سال حج کا راستہ روک دیا ہے بیان میں کہا گيا ہے کہ سعودی عرب حج کی عبادت کو اپنی معاندانہ سیاست کے ساتھ منسلک کررہا ہے۔

 ایران کے ادارہ حج و زیارات نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی زائرین اس سال حج کا فریضہ ادا نہیں کرپائیں گے۔ کیونکہ سعودی عرب نے حج کےگذشتہ معاہدے پر عمل کرنے سے انکار کردیا ہے اور وہ ایسا معاہدہ  مسلط کرنے کی تلاش میں ہے جو حج ابراہیمی کی روح کے منافی ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران نے مذاکرات میں ہر ممکن انعطاف پیدا کرنےکی کوشش کی لیکن سعودی حکام اپنے معاندانہ مؤقف پر اڑے رہے اور ان کے بیانات میں کافی تضاد پایاجاتا ہے۔  سعودی عرب ، صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کرتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف معاندانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے سعودی عرب کے حکام کی نااہلی اور غفلت  کی بنا میں ہر سال سیکڑوں حجاج لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

ایرانی ادارہ حج کے مطابق ایران حج کو ایک معنوی اور الہی عبادت سمجھتا ہے جبکہ سعودی عرب اسے اپنی معاندانہ سیاست کے ساتھ منسلک کررہا ہے اور حج کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ادارہ حج کے بیان میں کہا گيا ہے کہ صد عن سبیل اللہ کی تمام تر ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوتی ہے۔

News ID 1864370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha