28 مئی، 2016، 12:35 PM

دین کے نام پر انسانوں کے قاتل دین سے خارج ہیں

دین کے نام پر انسانوں کے قاتل دین سے خارج ہیں

مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ مفتی احمد الطیب نے وہابی تکفیری دہشت گردوں کی بہمیانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کے نام پر انسانوں کا ناحق خون بہانے والے وہابی دہشت گرد دین سے خارج ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ مفتی احمد الطیب نے فرانس 24 کے ساتھ گفتگو میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کی بہیمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کے نام پر انسانوں کا ناحق خون بہانے اور قتل کرنے والے وہابی دہشت گرد دین سے خارج ہیں۔

مصری مفتی نے کہا جس طرح صلیبی جنگوں ميں دین کے نام پر لوگوں کا قتل عام کیا گیا اسی طرح آج اسلام کے نام پر لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور دین کے نام پر انسانیت کا خون بہانے والے دہشت گرد خود دین سے خارج ہیں۔

شیخ احمد الطیب نے کہا کہ معاشرے اور سماج میں ہرج و مرج اور تشدد پھیلانے والے کسی بھی دین سے متعلق ہوں وہ اس دین سے بالکل خارج ہیں۔ اس نے کہا کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں کے اقدامات دین سے خارج ہیں۔

News ID 1864339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha