27 مئی، 2016، 7:50 PM

پاکستان میں جماعت الدعوہ نے طالبان رہنما کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا

پاکستان میں جماعت الدعوہ نے طالبان رہنما کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا

پاکستان میں جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام پشاور میں افغان دہشت گرد تنظیم طالبان کے سربراہ ملا اخترمنصور کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا ،ملا اخترمنصور کو کچھ روز قبل پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام پشاور میں افغان دہشت گرد تنظیم طالبان کے سربراہ  ملا منصور کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا ،ملا منصور کو کچھ روز قبل پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔جماعت الدعوۃ  کے صوبائی ترجمان غازی انعام اللہ کے مطابق پشاور میں نماز جنازہ جامع مسجد و مرکز خیبر میں قاری نصیر کی امامت میں ادا کیا گیا۔واضح رہے کہ 21 مئی کو بلوچستان کے دالبندین علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد طالبان نے ملا ہیبت اللہ کو اپنا نیا سربراہ منتخب کیا۔ ملا منصور کی ہلاکت کے پانچ دن بعد گزشتہ روز پاکستان نے بھی طالبان رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ ملا منصور کے پاس ولی محمد کے نام پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی تھا جس پر وہ متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے متعدد دورے بھی کرچکا تھا۔ملا منصور کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان کو کافی خفت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پرا ہے جس کے بعد پاکستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان کے تمام شناختی کارڈوں کی 6 ماہ میں دوبارہ تصدیق کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وہابی تکفیری دہشت گرد پاکستان کو تباہی و بربادی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پاکستانی فوج اور قوم ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

News ID 1864322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha