23 مئی، 2016، 2:51 PM

امریکہ نے ویت نام پر اسلحہ کی خریداری کے سلسلے میں عائد پابندی ختم کر دی

امریکہ نے ویت نام پر اسلحہ کی خریداری کے سلسلے میں عائد پابندی ختم کر دی

امریکی صدر ویتنام کے تین روزہ دورے پر ہیں جبکہ امریکہ نے ویت نام پر سے اسلحہ کی خریداری کے سلسلے میں عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ویتنام کے تین روزہ دورے پر ہیں جبکہ امریکہ نے ویت نام پر سے اسلحہ کی خریداری کے سلسلے میں عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ویتنام پر ہتھیاروں کی خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی ہے ۔ اس حوالے  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاوبامہ کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کی خریداری کے لئے اب بھی شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔

ادھر ویتنامی صدر ٹران ڈائی کوآنگ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ویتنام پر ممنوعہ ہتھیاروں کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کی خریداری پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترین سطح پر آگئے ہیں۔دونوں سربراہان نے ان خیالات کا اظہار ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

واضح رہے کہ 1995میں تعلقات بہتر ہونے کے بعداوبامہ  تیسرے امریکی صدر ہیں جنہوں نے ویت نام کا دورہ کیا ہے۔

News ID 1864216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha