مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا کے شہر سرت میں ہولناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے49 افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق داعش نے سرت میں فوروری سے لیکر اب تک 49 افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق داعش نے عورتوں اور بچوں پر بھی رحم نہیں کیا اور جادو و سحر کو بہان بنا کر متعدد افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عینی شاہد 30 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ سرت اب زندگی بسر کرنے کے قابل نہیں رہا ، عینی شاہدین کے مطابق داعش عوام لوگزں کو کوڑے اور تازیانے لگا رہے ہیں اور انھیں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئےجبری طور پر مسجدوں کی طرف روانہ کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کے شہر سرت کے حالات ناقابل بیان ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا کے شہر سرت میں ہولناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے49 افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں۔
News ID 1864104
آپ کا تبصرہ