16 مئی، 2016، 8:30 AM

دہشت گردی کے خلاف ایران کی پالیسی کا خیر مقدم

دہشت گردی کے خلاف ایران کی پالیسی کا خیر مقدم

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف ایران کی پالیسی اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقائی بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف ایرانی پالیسی اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقائی بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی جارجیت اور دہشت گردوں کے بہیمانہ اقدامات کے خلاف شہداء کی فداکاری اور جذبہ قربانی نہ ہوتا تو آج امن و سلامتی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔

سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی موذیانہ  اور معاندانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  ہم مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل بعض عرب ممالک کے ذریعہ مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف پدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہم ان کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان نے اس سے قبل حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی قبر پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کو خراج تحسین پیش کیا  اس کے بعد انھوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انھیں تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

News ID 1864041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha