مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے اڑیسہ کے ساحل پر سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سپرسونک میزائل نے کامیابی سے ہدف کو فضا میں ہی نشانہ بنایا۔ ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق سپرسونک میزائل کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں نیوی گیشن نظام کے علاوہ الیکٹرو مکینکل ایکٹیویٹر نصب ہے جو اس کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتا ہے۔
ہندوستان نے اڑیسہ کے ساحل پر سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔
News ID 1864034
آپ کا تبصرہ