12 مئی، 2016، 12:54 AM

روس اور عرب لیگ کی بغداد میں صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت

روس اور عرب لیگ کی بغداد میں صدر سٹی  میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت

روس کی وزارت خارجہ اور عرب لیگ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان دھماکوں ميں 200 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ اور عرب لیگ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان دھماکوں ميں 200 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس حملے کو دہشت گردانہ قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عراق میں عدم استحکام برقرار رکھنے کی مذموم کوشش قراردیا ہے۔

ادھرعرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے بھی صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔

News ID 1863942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha