6 مئی، 2016، 1:23 PM

مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم اور پہلا مسئلہ ہے

مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم اور پہلا مسئلہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف مبذول کرنے کی اہم ضرورت ہے کیونکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم اور پہلا مسئلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ کےساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف مبذول کرنے کی اہم ضرورت ہے کیونکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم اور پہلا مسئلہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ فلسطینی عوام کے دشمن اور بڑی طاقتیں تصور کرتی تھیں کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے میں کامیاب ہوجائیں گی لیکن فلسطینی عوام نے اپنی استقامت اور پائداری کے ذریعہ ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔

صدر نے کہا کہ فلسطینی عوام نے واضح کردیا ہ کہ کوئی غاصب اپنےدائمی اہداف تک نہیں پہنچ سکتا اور فلسطینی عوام کی غاصب صہیونی حکومت پر فتح یقینی ہے۔

صدر نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام اعلانیہ طور پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اگر یہی جذبہ عرب حکومتوں کے اندر بھی موجود ہوتا تو فلسطین آج تک آزاد ہوگیا ہوتا لیک عرب حکومتیں مسئلہ فلسطین میں امریکہ اور اسرائیل کی ہمراہی کررہی ہیں۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ نے کہا کہ غزہ کے عوام اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج امریکہ اور اسرائیل دہشت گردی کو فروغ دیگر مسئلہ فلسطین کو پس پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1863801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha