5 مئی، 2016، 3:12 PM

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 1600 مکانات تباہ

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 1600 مکانات تباہ

کینیڈا کی ریاست البرٹا کے شہر فوٹ میکمری کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی جس کی زد میں آکر 1600 مکانات تباہ ہوگئے ہیں جب کہ حکومت نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کی ریاست البرٹا کے شہر فوٹ میکمری کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی جس کی زد میں آکر 1600 مکانات تباہ ہوگئے ہیں جب کہ حکومت نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

 کینیڈین ریاست البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ شہری علاقوں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 1600 مکانات تباہ اور 80 ہزار افراد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں جب کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ریاست البرٹا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آگ بجھانے کے عمل کوتیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ریاست البرٹا کے وزیر بلدیات ڈینیلا لیریو کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ نے تیز ہواؤں کے باعث قریبی بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث بلند عمارتوں سمیت 1600 مکانات جل کر خاک ہوگئے جب کہ ٹاؤن کے 80 ہزار افراد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوفناک آگ تیزی سے شہری علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے جسے بجھانے کے لئے دیگر شہروں سے بھی فائر فائٹرز طلب کئے گئے ہیں اور 250 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

News ID 1863787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha