مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ریاست انڈیانا میں ہونے والی پارٹی رائے شماری میں شکست کے بعد ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ٹیڈ کروز انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط ترین صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں صدارتی انتخابات کے لئے ہونے والی پارٹی رائے شماری میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیڈ کروز کو جب کہ ڈیمو کریٹک پارٹی میں برنی سینڈرز نے ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی۔ ریاست انڈیانا میں ہونے والی رائے شماری کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 53.5 فیصد جب کہ ٹیڈ کروز کو 36.5 فیصد ووٹ ملے، ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک 1053 مندوبین کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔ دوسری طرف برنی سینڈرز نے 52.3 فیصد ووٹ حاصل کر کے ہلیری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیڈ کروز نے دلبرداشتہ ہو کر صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ریاست انڈیانا میں ہونے والی پارٹی رائے شماری میں شکست کے بعد ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ٹیڈ کروز انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط ترین صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔
News ID 1863761
آپ کا تبصرہ