مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے احکامات پر امریکی حکام نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کی مد میں دی جانے والی امداد روک لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی خریداری کی مد میں امریکی حکام کو مدد کرنا تھی تاہم اب امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کارکر کے حکم پرانتظامیہ نے پاکستان کو دی جانے والی مدد روک لی جس کے بعد پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے خریدنے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی رقم خود ادا کرنا ہوگی۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ اب بھی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے حق میں ہے لیکن اس کے لیے امریکی پیسہ خرچ نہیں کیا جاسکتا اور انتظامیہ نے اس سال کے لیے پاکستان کو دی جانے والی 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد کا جو بجٹ کانگریس کے سامنے پیش کیا تھا اس کی منظوری کا عمل بھی فی الحال روک دیا گیا ہے جب کہ کانگریس کے پاس ہی پاکستان کو طیاروں کی مد میں رقم جاری کرنے یا نہ کرنے کا اختیار ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق یہ رقم پاکستان کو نہیں دی جا سکتی لیکن اگر کانگریس اپنا ذہن تبدیل کر لے تو اسے جاری کیا جا سکتا ہے۔
امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے احکامات پر امریکی حکام نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کی مد میں دی جانے والی امداد روک لی ہے۔
News ID 1863636
آپ کا تبصرہ