مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی لیبیا میں شرپسندوں اور سمگلروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 16 مصری شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ٹاؤن ابن ولید میں جھڑپوں کے دوران 12 سے 16 غیر قانونی مصری تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں جن کی شناخت اور لاشوں کی وطن واپسی کیلئے لیبیا کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔
ادھر مصر کے سرکاری اخبار الحمرہ العربی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مصری تارکین وطن اور لیبیا کے سمگلروں کے درمیان تنازع کے باعث 3 سمگلر ہلاک ہوگئے تھےجس کے بعد ان کے عزیزوں نے مصری شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 مصری شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عرب ممالک میں جاری تشدد، دہشت گردی اور کشیدگی کے پیچھے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کا ہاتھ نمایاں ہے۔
آپ کا تبصرہ