25 اپریل، 2016، 12:56 PM

ترکی کو ایک ارب یوروادا کردیئے/مہاجرین ترکی کی آمدنی کا بہترین ذریعہ بن گئے

ترکی کو ایک ارب یوروادا کردیئے/مہاجرین ترکی کی آمدنی کا بہترین ذریعہ بن گئے

یورپی یونین کے نائب کمشنر نے ترک وزیر اعظم احمد داود اوغلوکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے ترک حکومت کو مہاجرین کی مد میں ایک ارب یورو ادا کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے نائب کمشنر نے ترک وزیر اعظم احمد داود اوغلوکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے ترک حکومت کو مہاجرین کی مد میں ایک ارب یورو ادا کردیئے ہیں۔ شامی مہاجرین کی حالت بہتر بنانے کے لئے ترکی کو یہ رقم فراہم کی گئی ہے ادھر ترک وزیر اعظم اوغلو نے متنبہ کیا کہ اگر ترک شہریوں کیلیے یورپی یونین میں بغیر ویزے کے سفر سے متعلق ڈیل کو حتمی شکل نہیں دی جاتی تو مہاجرین کی ڈیل کے تحت تارکین وطن کی واپس ترکی منتقلی کے عمل کوبھی روک دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق مہاجرین ترکی کی درآمد کا ایک بہترین ذرایعہ بن گئے ہیں جبکہ ترکی یورپی یونین کو دہشت گردوں سے ڈرا کراپنے مفادات کے حصول کی کوشش کررہا ہے۔

News Code 1863548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha