مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ترک ذرائع کے مطابق ترکی کے وزير اعظم نے دو ماہ قبل امریکی صدرباراک اوبامہ سے ملاقات کی درخواست کی تھی لیکن ابھی تک وہائٹ ہاؤس کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق کردوں کے معاملے پرامریکہ اور ترکی کے باہمی روابط میں سردی آگئی ہے۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے دو ماہ قبل ملاقات کی درخواست کی تھی جس کا ابھی تک جواب نہیں ملا ہے۔
News ID 1863424
آپ کا تبصرہ