ترک جہازوں کی پ ک ک کے ٹھکانوں پر بمباری

ترکی کے جنگی جہازوں نے سنی علیحدگی پسند کرد تنظیم پ ک ک کے 13 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی جہازوں نے سنی علیحدگی پسند کرد تنظیم پ ک ک کے 13  ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ترک فوج نے ایف سولہ جنگی جہازوں کے ذریعہ کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے سنی کردوں نے کل ایک بم دھماکے کے ذریعہ 14 ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ ترک ذرائع نے ابھی تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے۔ کردوں کے حملے کے بعد ترک وزير اعظم احمد داؤد اوغلو قونیہ میں ہالینڈ ٹیم کے ساتھ فٹبال میچ کا تماشا ناتمام چھوڑ کر انقرہ پنہچ گئے جہاں انھوں نے  سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔

News Code 1857959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =