مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے تین معاونین کے ہمراہ تہران سے نیویارک کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور اس تقریب میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی وزير خارجہ ہارورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ جواد ظریف امیرکی وزیر خارجہ جان کری کے ساتھ ملاقات میں ایٹمی معاہدے کے اجرائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
عباس عراقچی، تخت روانچی، اور حسین جابری انصاری اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ کی ہمراہی کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ