مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دوسرے ممالک کو ایٹمی ہتھیار بنانے سےر وکنے والے ممالک امریکہ، روس اور چین خود جدید ترین ایٹمی ہتھیار بنا رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق نہ صرف امریکہ بلکہ،روس اورچین چھوٹے اورکم مہلک ایٹمی ہتھیارتیزی سے تیارکرر ہے جبکہ روسی بحریہ زیرسمندرڈرون تیارکررہی ہے جسکے دھماکے سے شہروں میں تابکاری پھیل جائیگی۔
امریکی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ چین بھی ایک ایساوارہیڈبنارہاہے جومیزائل کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ امریکہ نے 3عشروں میں اپنے ایٹمی پروگرام پرایک کھرب ڈالرخرچ کرنے کے منصوبہ تیار کر رکھا ہے جس سے 50سال سے زائدعرصے سے دنیامیں نیوکلیئرامن قائم رکھنے والاتوازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی5جدیداقسام تیارکرنے کے بعداب امریکہ کسی دوسرے ملک پراعتراض کی پوزیشن میں نہیں رہیگا ۔
آپ کا تبصرہ