16 اپریل، 2016، 10:28 AM

افغانستان میں 70 داعش اور طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں 70 داعش اور طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں بمباری اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 40 داعش دہشت گرد اور 30 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں بمباری اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران  40 داعش  دہشت گرد اور 30 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان اور امریکی فوج نے صوبہ ننگرہار میں مشترکہ فضائی آپریشن میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں  40 داعش دہشت گرد ہلاک اور درجنوں  زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ننگرہار میں  داعش کے ٹھکانوں پر 70 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جس میں داعش کا ایک ٹریننگ کیمپ بھی تباہ کردیا گیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری کے مطابق یہ فضائی کارروائی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن  میں کی گئی۔ان کے بقول بمباری میں 40 شدت پسند ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر غیرملکی تھے۔ صوبے ننگرہار میں داعش دہشت گردوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تنظیم میں طالبان سے منحرف ہونے والے شامل ہو رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق افغان فورسز نے قندوز شہر پرطالبان کا حملہ پسپا کردیا ہے۔  پچھلے سال طالبان نے قندوز شہر پرمختصروقت کے لیے قبضہ کرلیا تھا۔جھڑپیں قندوزشہر کے ارد گرد اورصوبہ کے 6 اضلاع میں ہوئیں۔جھڑپوں میں 30طالبان ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کچھ مقامات پرلڑائی اب بھی جاری ہے۔

News ID 1863336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha