15 اپریل، 2016، 1:40 PM

پاکستانی فوج شرپسندوں کا مقابلہ کرنے کے لئے راجن پور پہنچ گئی

پاکستانی فوج شرپسندوں کا مقابلہ کرنے کے لئے راجن پور پہنچ گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس کی ناکامی کے بعد شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاک فوج کے دستے کچے کے علاقے میں پہنچ گئےہیں جب کہ فوجی جوانوں کو ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی  پولیس کی ناکامی کے بعد شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاک فوج کے دستے کچے کے علاقے میں پہنچ گئےہیں جب کہ فوجی جوانوں کو ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف گزشتہ 17 روز سے جاری پولیس کی کارروائی میں ناکامی کے بعد پاک فوج کو مدد کے لئے طلب کرلیا گیا جب کہ اوکاڑہ سے پاک فوج کی بٹالین 6 ہیلی کاپٹروں پر سوار ہوکر راجن پور پہنچ گئی جس میں 100 جوان شامل ہیں اور مزید 500 جوانوں کو آپریشن کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کے لئے آپریشن میں فوج کو ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد بھی حاصل ہے جب کہ 7 ونگ چولستان رینجرز کے اہلکار بھی راجن پور پہنچ گئے اور پولیس کے جوان بھی بدستور آپریشن کا حصہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 17 روز سے جاری پولیس کے آپریشن کے دوران 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 22 کو شرپسندوں اور دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا ہے۔

News ID 1863307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha