مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کےظالم و جابر اور خونخوار بادشاہ ملک سلمان قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مصر کے فوجی صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کریں گے مصر کے سابق جمہوری صدر کو ہٹانے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
سعودی عرب کے بادشاہ علاقائی اور عالمی امور پر مصر کے صدر السیسی کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ یمن، شام اور لیبیا کے بارے میں بھی مصری صدر سے گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے جو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔
آپ کا تبصرہ