مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان اور آذربائیجان کے وزير دفاع جنرل ذاکر حسن اوف نے ٹیلیفون پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ علاقہ میں جاری بحران کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے اس گفتگو میں آذربائیجان اور آرمینیا سے جنگ بند کرنے اور صبر و تحمل کے ذریعہ مسائل کو حل کرنے پر تاکید کی ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کو کو بحران ختم کرنے کے سلسلے میں ہر قسم کا تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ