مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قراہ باغ کے متنازع خطے میں فوجی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں آذربائیجان کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ کردیا گیا ہے جبکہ اذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کے 7 ٹینک تباہ کردیئے ہیں متعدد فوجی دو طرف سے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے تصدیق کی ہےکہ آرمینیائی فورسز نے اس کے 12اہلکار ہلاک اور ایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا،روسی صدر ولادیمیر پیوتین نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ جھڑپوں کو ختم کریں۔
ذرائع کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک دوسرے پر ان جھڑپوں کا الزام عائد کیا ہے اور دونوں جانب سے نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔آرمینیا کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان نے ان جھڑپوں میں ٹینکوں، توپ خانے اور فضائی طاقت کا استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سنہ 1980 کی دہائی کے آخر میں لڑائی شروع ہوئی تھی جو کہ سنہ 1991 میں مکمل جنگ کی شکل اختیار کر گئی تھی۔سنہ 1994 میں ہونے والی جنگ بندی سے پہلے اس لڑائی میں ایک اندازے کے مطابق 30,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ خطہ آذربائیجان کی حدود کے اندر ہے تاہم اسے نسلی آرمینیوں کی جانب سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قراہ باغ کے متنازع خطے میں فوجی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں آذربائیجان کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ کردیا گیا ہے جبکہ اذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کے 7 ٹینک تباہ کردیئے ہیں متعدد فوجی دو طرف سے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1863008
آپ کا تبصرہ