29 مارچ، 2016، 5:58 PM

مصری ایئرلائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والا شخص گرفتار

مصری ایئرلائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والا شخص گرفتار

مصری ایئرلائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے ہائی جیکر کو قبرص پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری ایئرلائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے ہائی جیکر کو قبرص پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہائی جیکر کا نام ابراہیم سماہا ہے اور وہ مصر کا رہائشی ہے ۔ ابراہیم سماہا نے اپنی سابقہ بیوی کو ایک خط دینے کیلئے یہ سارا ڈھونگ رچایا اور طیارے کو اغوا کرلیا۔ اس کی سابقہ بیوی قبرص کے شہر لارناکا میں رہتی ہے اور اس نے اسی لیے لارناکا میں ہی طیارے کو لینڈ کرایا جس کے بعد تمام افراد کو چھوڑدیا جبکہ 4 غیر ملکیوں اور عملے کے 8 افراد کو یرغمال بنائے رکھا۔ حکام نے ہائی جیکر سے مذاکرات شروع کیے اور ایک اعلیٰ عہدیدار جہاز کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ۔اعلیٰ عہدیدار کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے ہائی جیکر نے ایک خط پیش کیا اور کہا کہ یہ خط میری سابقہ بیوی تک پہنچادیا جائے جو لارکانہ میں ہی اقامت پذیر ہے ۔ علاوہ ازیں ہائی جیکر نے قبرص میں سیاسی پناہ اور ایک مترجم فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔قبرص کے حکام نے اغوا کار کو گرفتار کرنے کی تائید کردی ہے۔

News ID 1862904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha