مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے حزب اللہ لبنان کی تعریف و تمجید کرنے پر الاحساء کی رسول اعظم مسجد کے پیش امام آیت اللہ شیخ حسین الراضی کو امامت کرنے سے روک دیا ہے۔
سعودی عرب کے مشرقی علاقہ الاحساء کے العمران شہر کی رسول اعظم (ص) مسجد کے پیش امام آیت اللہ شیخ حسین الراضی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے انھیں امام جماعت اور جمعہ کے فرائض ادا کرنے سے روک دیا ہے۔ آيت اللہ شیخ حسین الراضي نے حزب اللہ لبنان کو عربوں کی سرافراز اور معزز تنظیم قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ عربوں اور مسلمانوں کے لئے ایک مثالی اور نمونہ عمل تنظیم ہے۔ آیت اللہ شیخ حسین الراضي نے اس سے قبل یمن پر سعودی عرب کی بہیمانہ یلشغار کی بھی مذمت اور اس پر شدید تنقید کی تھی۔ سعودی عرب کے امریکہ نواز حکام اپنے اوپر کسی کی تنقید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں جبکہ وہ خود دوسرے ممالک میں کھل کر مداخلت کررہے ہیں اور مال و زر کی لالچ دیکر دوسرون کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ