21 مارچ، 2016، 1:27 AM

امریکیوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا/دشمن سے مراد امریکہ ہے

امریکیوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا/دشمن سے مراد امریکہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں ایک عظيم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی معاہدے میں امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا جو کام انھیں کرنا چاہیے تھا وہ انھوں نےانجام نہیں دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں ایک عظيم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی معاہدے میں امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا جو کام انھیں کرنا چاہیے تھا وہ کام انھوں نےانجام نہیں دیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: نئے ہجری شمسی سال 1395 کا آغاز اور اختتام حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کے نام سے متبرک اور مزین ہوا ہےاور یہ سال ایرانی قوم کے لئے پربرکت اور مبارک سال ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب  نے فرمایا : ایرانی قوم نے گذشتہ سال میں مختلف تلخ و شیریں واقعات کا سامنا کیا منی کا المناک واقعہ ، ایٹمی معاہدے میں کامیابی ، 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت اور پارلیمنٹ و خبرگان کونسل کے انتخابات  میں عوام کی شرکت قابل ذکر واقعات ہیں۔

رواں برس میں بھی مختلف نشیب و فراز پیش آسکتے ہیں جنھیں ایرانی قوم اور حکام ملکر ہمت اور شجاعت کے ستھ  حل کرسکتے ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ ایران کے پاس صرف دو راستے ہیں یا امریکہ کی ہمراہی اختیار کرے یا مسلسل و پیہم اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرے۔ امریکہ کی ہمراہی کا مطلب یہ ہے کہ ایران اپنے اسلامی اور انقلابی اصولوں کو ترک کردے اور امریکہ کےہر ظلم و ستم میں شریک ہوجائے لیکن ایرانی قوم ہر گز امریکہ کی ہمراہی کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ ایران کے اندر نفوذ پیدا کرکے ایرانی عوام کے عزم و ارادے کو سست کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور انقلاب اسلامی کے مضبوط اور مستحکم قلعوں کو یکے بعد دیگرے فتح کرنے کی ناکام تلاش و کوشش کررہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کوشش کررہا ہے کہ ایران مسئلہ فلسطین کی حمایت اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت ترک کردے  لیکن فلسطین کی حمایت انقلاب اسلامی کے اصلی اور اساسی اصلوں میں سے ایک ہے اور ایران فلسطین، یمن، شام اور دیگر مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم سنجیدہ، ہوشیار اور بیدار قوم ہے اور امریکہ ایرانی قوم کو پہچاننے سے قاصر ہے لیکن ایرانی عوام اپنے دشمن کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران مزاحمتی اقتصاد کے ذریعہ اپنے عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرسکتا ہے اور معاشی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اندرونی پیداوار کو بڑھانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

News ID 1862689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha