3 مارچ، 2016، 1:42 PM

استنبول میں 2 سنی کرد خواتین کا پولس اسٹیشن پر حملہ

استنبول میں 2 سنی کرد خواتین کا پولس اسٹیشن پر حملہ

ترکی کے شہراستنبول میں پولیس اسٹیشن پر 2 سنی کردخواتین نے گرنیڈ سے حملہ اور فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی فارنگ سے حملہ آوروں نے قریبی عمارت میں پناہ لے لی ہے۔ترک حکومت پر الزام ہے کہ وہ سنی کردوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہراستنبول میں پولیس اسٹیشن پر 2 سنی کردخواتین نے گرنیڈ سے حملہ اور فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی فارنگ سے حملہ آوروں نے قریبی عمارت میں پناہ لے لی ہے۔ترک حکومت پر الزام ہے کہ وہ سنی کردوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ سنی کرد خواتین کےحملے کے دوراں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سنی کرد عورتوں نے گرنیڈ سے حملہ کیا اورفائرنگ بھی کی تاہم  پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور خواتین نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے قریبی عمارت میں پناہ لے لی ۔ ترک حکومت کرد علاقوں میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائي میںم صروف ہے جس میں اب تک ہزاروں کرد بے گھر اور ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1862271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha