2 مارچ، 2016، 2:47 PM

اردوغان خود خواہ اور جاہ طلب شخص

اردوغان خود خواہ اور جاہ طلب شخص

ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ قلیچدار اوغلو نے ترکی کے دو صحافیوں کی جیل سے آزادی پر ترکی کے وزیر اع‏ظم رجب طیب اردوغان کی برہمی اور عدالت کی توہین کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان ایک ڈکٹیٹر، جاہ طلب اور خودخواہ شخص ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ قلیچدار اوغلو نے ترکی کے دو صحافیوں کی جیل سے آزادی پر ترکی کے وزیر اع‏ظم رجب طیب اردوغان کی برہمی اور عدالت کی توہین کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان ایک جاہ طلب، ڈکٹیٹر  اور خودخواہ شخص ہے۔

قلیچدار اوغلو نے کہا کہ ایک ملک کے صدر کو ملکی عوام کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہیے صدر کے لئے ملکی قوانین کا احترام بہت ضروری  ہے لیکن اردوغان نےخود خواہی اور جاہ طلبی کے نشے میں ملکی قوانین اور ملکی عدلیہ  کی توہین کا ارتکاب کیا ہے۔ ترکی کی پارلیمنٹ میں بھی ترک صدر پر شدید تنقید کی جاری ہے ۔ واضح رہے کہ ترکی کے صدر نے دو صحافیوں کی جیل سے آزادی کے عدالتی حکم پر شدید تنقید اور براہمی کا اظہار کیا تھا۔

News ID 1862247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha