مہر خبررساں ایجنسی نےایکپسریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کےآئی جی جیل خانہ جات نے کراچی کی دونوں جیلوں پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کا خدشے کے پیش نظر متعلقہ حکام کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی جی سندھ نصرت حسین منگن کی جانب سے کراچی کی سینٹرل اور ملیر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شاکر حسین شاہ اور مرید عباس شیخ کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی ہیں ، جس میں کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی برصغیر شاخ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی دونوں جیلوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ، اس لئے متعلقہ حکام جیلوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کریں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کےآئی جی جیل خانہ جات نے کراچی کی دونوں جیلوں پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کا خدشے کے پیش نظر متعلقہ حکام کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کردی ہے۔
News ID 1862096
آپ کا تبصرہ