24 فروری، 2016، 12:26 PM

سعودی عرب،بحرین اور امارات نے اپنے شہریوں پر لبنان جانے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب،بحرین اور امارات نے اپنے شہریوں پر لبنان جانے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے لبنان کی 4 بلین ڈالر کی فوجی امداد بند کرنے کے بعد اپنے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ وہ لبنان جانے سے گریز کریں اور وہاں موجود شہری انتہائی ضرورت کے علاوہ قیام نہ کریں ۔متحدہ عرب امارات اور بحرین ہر معاملے میں مکمل طور پر سعودی عرب تقلید کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے لبنان کی 4 بلین ڈالر کی فوجی امداد بند کرنے کے بعد  اپنے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ وہ  لبنان جانے سے گریز کریں اور وہاں موجود شہری انتہائی ضرورت کے علاوہ قیام نہ کریں ۔ یہ پابندی ایک ایسے وقت پر لگائی گئی جس سے چند روز قبل سعودی عرب نے لبنان کی چار بلین ڈالر کی فوجی امداد بند کی ہے ۔
سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایاکہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ لبنان میں موجود شہری وہاں سے واپس آجائیں یا پھر بیروت میں موجود سعودی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں ۔
متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان میں اپنے سفارتی عملے میں کمی کا اعلان کردیا اور شہریوں کوخبردار کیاہے کہ وہاں کا سفر نہ کریں متحدہ عرب امارات اور بحرین ہر معاملے میں مکمل طور پر سعودی عرب تقلید کررہے ہیں۔
منگل کو بحرین کی طرف سے جاری بیان میں بھی اپنے شہریوں کو بتایاگیاہے کہ لبنان کے سفر سے گریز کریں ، وہاں موجود شہری فوری طورپر ملک چھوڑدیں یا پھر ہمہ وقت ہوشیار رہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اس کے مقلدممالک مال و زر کے زور پر دوسرے ممالک پر اثر انداز ہونے کی تلاش و کوشش کرتے ہیں اور ان کی اس تلاش کو لبنان نے ٹھکرا دیا جس کے بعد سعودی عرب نے لبنان کی مالی امداد بند کردی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب مال و دولت کے ذریعہ دوسرے ممالک کے استقلال کو نشانہ بنا رہا ہے۔

News ID 1862058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha