مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں لڑاکا طیارے بنانے والی مشہور کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ انڈیا میں ایف-16 طیارے بنانے پر تیار ہے۔کمپنی نے دونوں ملکوں کے درمیان ایف-16 طیاروں کیلئے پلانٹ قائم کرنے کیلئے مذاکرات کی بھی حمایت کی۔ لاک ہیڈ مارٹن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو فل شاہ نے سنگاپور ایئر شو 2016 میں صحافیوں کو بتایا " ہم انڈیا میں ایف-16 طیارے بنانے کیلئے تیار ہیں" ۔البتہ اس نے انڈیا میں پلانٹ قائم کرنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ اس نے کہا کہ وہ اس حوالے سے حکومتی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے حامی ہیں۔فل شاہ انڈیا میں ایف-16 طیارے بنانے میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن کمپنی امریکہ میں اپنے پلانٹ میں ہر مہینے ایک جیٹ طیارہ تیار کرتی ہے۔
امریکہ میں لڑاکا طیارے بنانے والی مشہور کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ انڈیا میں ایف-16 طیارے بنانے پر تیار ہے۔
News ID 1861931
آپ کا تبصرہ