مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی ریاست بویریا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات مطابق حادثہ منگل کی صبح میونیخ کے جنوب مشرق میں ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے باد ایبلنگ میں پیش آیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔
بویریا پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 100 کے قریب ہے تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔تاحال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔
جرمنی کی ریاست بویریا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1861706
آپ کا تبصرہ