28 جنوری، 2016، 7:27 PM

سعودی وہابی عالم نے بیٹیوں کو ننگ و عار قراردیدیا

سعودی وہابی عالم نے بیٹیوں کو ننگ و عار قراردیدیا

سعودی عرب کے وہابی مبلغ علی المالکی نے خواتین سے متعلق حیران کن موقف اختیار رکتے ہوئے بیٹیوں کو ننگ و عار قراردیدیا ہے جبکہ دین اسلام میں بیٹیوں کو اللہ تعالی کی رحمت قراردیا گیا ہے وہابی دین اسلام کی تصویر کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی مبلغ علی المالکی نے خواتین سے متعلق حیران کن موقف اختیار کرتے ہوئے بیٹیوں کو ننگ و عار قراردیدیا ہے جبکہ دین اسلام میں بیٹیوں کو اللہ تعالی کی رحمت قراردیا گیا ہے وہابی دین اسلام کی تصویر کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے علی المالکی کاکہناتھا کہ دیکھیے جو کوئی آپ کی بیٹی یا بہن سے شادی کررہا ہے وہ  آپ پر احسان کررہا ہے اس نے آپ سے ننگ و عار کو اٹھا لیا، کتنے ہی والد ہیں جو آخری سانسیں لیتے ہوئے آبدیدہ ہوکر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ دو یا تین بیٹیاں  رہ گئی ہیں جبکہ کتنے ہیں جو کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہم نے امانت ادا کردی۔
العربیہ کے مطابق سٹیلائیٹ چینل بدایة پر اس گفتگو کے نشر ہوتے ہی ٹوئیٹر پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وہابی عجیب و غریب فتوے دے کر اسلام کی تصویر کو مسخ کررہے ہیں۔

News ID 1861410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha