مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کو دنیا میں پائدار امن و صلح برقرار کرنے کی دعوت دی ہے۔ صدر حسن روحانی اورکیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے عوامی مشکلات اور مصائب کو حل کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی اداروں اور ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشر کو لاحق مشکلات کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے پوپ نے اس ملاقات میں ایران کو علاقہ میں امن و ثبات برقرار رکھنے میں اہم ملک قراردیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ پوپ نے ایٹمی معاہدے کا بھی خير مقدم کیا اور طرفین کو اس معاہدے پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ صدر روحانی نے ویٹیکن کے وزریر اعظم سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کیتھولک رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کو دنیا میں پائدار امن و صلح برقرار کرنے کی دعوت دی ہے۔
News ID 1861368
آپ کا تبصرہ