مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدراپنے دورے پر بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ پہنچے ہیں جہاں سے وہ اپنے تین روزہ دورے کا آغاز کریں گے ۔ فرانسیسی صدراور بھارتی وزیر اعظم چندی گڑھ میں انڈیا ، فرانس بزنس سمٹ میں شرکت کرنے کے ساتھ تاریخی مقامات کا دورہ بھی کریں گے ۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے سرمایہ کار بھی موجود ہونگے جن کے مابین مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صدر فرانکو اولاندے سے نئی دلی اور چندی گڑھ میں ملاقاتیں کریں گے اور پچھلے معاہدوں میں طے کیے گئے معاملات کو آگے بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔
فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
News ID 1861303
آپ کا تبصرہ