20 جنوری، 2016، 12:42 AM

مصری صدر کا وہابی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عراق کی حمایت کا اعلان

مصری صدر کا وہابی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عراق کی حمایت کا اعلان

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عراقی وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہابی تکفیری دہشت گرد پورے خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں اور مصر وہابی تکفیری دہشت گردی کے خلاف عراقی حکومت کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عراقی وزیر دفاع  جنرل خالد العبیدی سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہابی تکفیری دہشت گرد پورے عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں اور مصر وہابی تکفیری دہشت گردی کے خلاف عراقی حکومت کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

اس ملاقات میں قاہرہ میں عراق کے سفیر اور مصر کے وزیر دفاع صدقی صبحی بھی موجود تھے۔ مصری صدر نے کہا کہ مصر عراقی حکومت اور عراق کی ارضی سالمیت کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور وہابی دہشت گردوں علاقائی اور عالمی خطرہ سمجھتا ہے۔

مصری صدر نے عراق میں امن بحال کرنے کے سلسلے میں عراقی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔

News ID 1861193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha