مہر خبررساں ایجنسی نے صدراتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر فواد معصوم سے ملاقات میں عراق کے قومی اتحاد اورعراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران پہلا ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی۔ اس ملاقات میں عراق کے صدر نے صدر روحانی کو ایران کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق دو برادر ، ہمسایہ اور اسلامی ممالک ہیں اور عراق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ عراقی صدر نے کہا کہ عراق ایک ثروتمند ملک ہے اور عراق ایران کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرےگا۔
![ایران کا عراق کی ارضی سالمیت اور عراقی قومی اتحاد کی حمایت کا اعلان ایران کا عراق کی ارضی سالمیت اور عراقی قومی اتحاد کی حمایت کا اعلان](https://media.mehrnews.com/d/2017/08/05/3/2535297.jpg)
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر فواد معصوم سے ملاقات میں عراق کے قومی اتحاد اورعراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1874362
آپ کا تبصرہ