مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فورسز نے شام اور عراق میں بمباری کرکے اپنے پروردہ 200 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیراعظم داؤد احمد اوغلو نے بتایا کہ ترک بری فوج نے شام اور عراق میں انتہا پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 500 مرتبہ فائرنگ کر کے 200 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، یہ کارروائی داعش کی جانب سے استنبول کے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے اعلان کے بعد عمل میں آئی۔ انقرہ میں بیرون ملک تعینات ترک سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے داؤد اوغلو نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ترکی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ ترکی کو گذشتہ پانچ برس میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کی بہشت قراردیا جاتا تھا۔ ترکی نے شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کی تربیت اور انھیں مسلح کرنے اور امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا لیکن اب وہی دہشت گرد ترکی میں بھی عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
ترک فورسز نے شام اور عراق میں بمباری کرکے اپنے پروردہ 200 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1861075
آپ کا تبصرہ