مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جرمنی کے سابق چانسلر گرہارڈ شروڈر کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کو عالمی امن و صلح کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کے لئے امادہ ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ وہ ممالک جو کل تک دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے تھے وہ بھی آج دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ صدر حسن روحانی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے دوران جرمنی کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور جرمنی قدیمی شراکت دار ہیں اور ایران تمام اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور سماجی شعبوں ميں جرمنی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے امادہ ہے۔ اس ملاقات میں جرمنی کے سابق چانسلر نے ایران کو خطے کا ایک اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور جرمنی کی ثقافت قدیم ثقافت ہے اور جرمنی تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا حواہاں ہے۔
تہران کا دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے سلسلےمیں تعاون فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جرمنی کے سابق چانسلر گرہارڈ شروڈر کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کو عالمی امن و صلح کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
News ID 1861030
آپ کا تبصرہ