مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 80 عراقی شہریوں کو بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قتل کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز داعش کے فائرنگ سکواڈ نے غزلانی ملٹری بیس کے قریب 80 عراقی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ شمالی اور مغربی عراق کے علاقوں میں داعش نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش کو عراق میں سخت شکست کا سامنا ہے۔ عراقی وزير اعظم نے 2016 کو داعش کی نابودی کا سال قراردیا ہے۔ داعش کو سعودی عرب اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
![داعش نے 80 عراقی شہریوں کو قتل کردیا داعش نے 80 عراقی شہریوں کو قتل کردیا](https://media.mehrnews.com/d/2016/01/07/3/1962347.jpg?ts=1486462047399)
عراق کے صوبہ نینوا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 80 عراقی شہریوں کو بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قتل کردیا ہے۔
News ID 1860961
آپ کا تبصرہ