1 جنوری، 2016، 1:20 PM

اردن کے بادشاہ کی الرمادی کی آزادی پر عراق کو مبارک باد

اردن کے بادشاہ کی الرمادی کی آزادی پر عراق کو مبارک باد

اردن کے بادشاہ نے عراقی وزيراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کیا اور عراقی عوام اور حکومت کو الرمادی شہر کی داعش دہشت گردوں سے آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم  نے عراقی وزيراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کیا اور عراقی عوام اور حکومت کو  الرمادی شہر کی داعش دہشت گردوں سے آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اردن کے بادشاہ نے عراقی وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ عراقی حکومت کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اردن عراقی حکومت کے ساتھ ہے اردن کے بادشاہ نے الرمادی سے داعش دہشت گردوں کی پسپائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کی نابودی تک دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رہےگی۔ عراقی وزير اعظم نے بھی دہشت گردوں پر عراقی حکومت اور وعام کی کامیابی کو تمام ممالک کی کامیابی قراردیا۔

News ID 1860740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha