مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت کو رشوت لینے کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے قبل 2014 میں انھیں اسی مقدمے میں چھ برس کی سزا سنائی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے کم کر دیا تھا۔ 70سالہ ایہود اولمرت کو 2006 میں ہونے والی جائیداد کی خرید و فروخت کی ایک ڈیل کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اولمرت اس وقت یروشلم کے مئیر تھے۔ ان پر یہ الزام تھا کہ شہر کے قلب میں ایک متنازع رہائشی پروجیکٹ ہولی لینڈ میں تیزی لانے کے لیے انھوں نے رشوت لی تھی۔ اولمرت کو سنائی گئی سزا کا اطلاق 15 فروری 2016 سے ہو گا۔ اولمرت 2006 سے 2009 کے درمیان اسرائیل کے وزیر اعظم رہے۔ انھیں بدعنوانی کے الزامات کے نتیجے میں وزارت عظمی سے مستعفی ہونا پڑا اور اس کی وجہ سے ان کا سیاسی کریئر بھی ختم ہو گیا۔
اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت کو رشوت لینے کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
News ID 1860680
آپ کا تبصرہ