28 دسمبر، 2015، 5:21 PM

سعودی عرب کا اتحاد مغربی ممالک کے مفاد میں ہے

سعودی عرب کا اتحاد مغربی ممالک کے مفاد میں ہے

پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا فوجی اتحاد مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے قائم ہوا ہے سعودی عرب امریکہ کا مزدور اور غلام ملک بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا فوجی اتحاد مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے قائم ہوا ہے سعودی عرب امریکہ کا مزدور اور غلام ملک بن گیا ہے۔

مولانا شیرانی نے کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب کے اتحاد کی زبردست تعریف کی ہے جس معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب کا نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد امریکی اور اسرائیلی مفادات کے لئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی اتحاد اپنے مفادات کی حفاظت کے بجائے مغربی ممالک کے مفادات کا محافظ بنےگا۔

مولانا شیرانی نے کہا کہ آج شیعہ اور سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ آج مسلمانوں کا مسئلہ ہے اور مسلمان ممالک ایکدوسرے کے لئے مشکلات پیدا کررہے رہیں۔ شیرانی نے کہا کہ مغربی ممالک کا نفوذ اسلامی ممالک پر بہت زيادہ ہوگیا ہے سعودی عرب کی پالیسی مغربی ممالک کے مفاد میں ہے۔ سعودی عرب نے اسلامی ملک یمن پر 10 ماہ سے بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور سعودی عرب کے ہولناک اور بھیانک جرائم پر عالم اسلام کا سر خم ہوگیا ہے۔

News ID 1860641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha