مہر خبررساں ایجنسی پاکستان ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ ان کا پاکستان کا مختصر دورہ اچانک تھا پہلے سے طے شدہ ہوتا تووہ تیاری کرکے جاتے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں نریندرمودی نے کہاکہ افغانستان سے واپسی پر بھارت جاتے ہوئے چونکہ پاکستان کے فضائی راستے سے جانا تھا اس لیے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا سوچا اورپھر کچھ دیر کے لیے لاہور میں رکا،بیان کے مطابق نریندرامودی نے کہاکہ ان کے دورہ لاہور کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانا ہے اورمستقبل قریب میں یہ ممکن ہوسکے گا،انہوں نے کہاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے انعقاد پر بات چیت کی تاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حل طلب مسائل پر گفت وشنید کی جاسکے اوران مسائل کے حل کا راستہ نکالاجاسکے،بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ بھی مناسب وقت پر وہ پاکستان کادورہ کریں گے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ ان کا پاکستان کا مختصر دورہ اچانک تھا پہلے سے طے شدہ ہوتا تووہ تیاری کرکے جاتے۔
News ID 1860625
آپ کا تبصرہ