مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی ریسک تشخیص دینے والے تحقیقی ادارے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو 2015 کی اہم شخصیت کے عنوان سے انتخاب کیا ہے۔ اس ادارے کا مرکز لندن میں ہے اور گذشتہ سال اس ادارے نے اس عنوان سے ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی کا انتخاب کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی سمجھوتے میں ایرانی وزير خارجہ کے اہم کردار اور ایران اور مغربی ممالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی وجہ سے ایرانی وزير خارجہ کو اس عنوان کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق 2015 سیاسی ریسک کے حوالے سے اہم سال رہا ہے لیکن اس میں ایران کے ایٹمی معاملے کے سیاسی حل کو سب سے اہم قراردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ